اشاعتیں

فروری, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

والدین کے حقوق

والدین کے حقوق جنوری 20, 2023   والدین کے حقوق ترميم والدین انسان کے وجود کا ذریعہ ہیں، بچپن میں انھوں نے ہی اس کی دیکھ بھال اور پرورش کی ہے۔ اﷲتعالیٰ نے اپنی توحید کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔ والدین میں ماں کا درجہ باپ پر مقدم ہے؛ کیونکہ پیدائش میں ماں نے زیادہ تکلیفیں برداشت کی ہیں۔ ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے ۔ لہٰذا مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں : ١۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ ٢۔ اپنی طاقت بھر ان کے ساتھ ہر نیکی اوربھلائی کریں۔ ٣۔ ان کے ساتھ ہمیشہ نرمی کا برتاؤ کریں، ان کے سامنے نیچا بن کر رہیں اور ان کی آواز سے اپنی آواز پست رکھیں۔ ٤۔ ان کی عزت وتوقیر ملحوظ رکھیں اور ان کی رضا اور خوشی کی تلاش میں رہا کریں اور ان کی ہرجائز بات میں فرماں برداری کریں۔ ٥۔ ان کے لیے ہمیشہ غائبانہ طور پر دعا کرتے رہیں۔ «رَبِّ ارْحَمْهُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْراً » ان کے لیے بہترین دعا ہے۔ ٦۔ دل وزبان سے ان کے حقوق کا اعتراف کریں۔ ٧۔ ان سے دعائیں لیا کریں۔ ٨۔ ان کے دوستوں کی عزت کریں۔ ٩۔ ان کی وجہ سے قائم رشتوں کو جوڑیں اور صلہ رحمی کریں۔ ١٠۔ لوگوں سے ان کے کیے ہوئے...

قرات قرآن مجید

قرات قرآن مجید جنوری 30, 2023 شروع میں قرآن مجید صرف ایک ہی حرف (لھجہ ) میں نازل ہوا لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم جبریل علیہ السلام سے زیادہ کامطالبہ کرتے رہے حتی کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سات لھجوں میں جو کہ کافی وشافی ہیں قرآن مجید پڑھایا اوراس کی دلیل یہ ہے کہ : ابن عباس رضی اللہ تعالی عنھما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( جبریل علیہ السلام نے مجھے قرآن مجید ایک لہجہ میں پڑھایا تو میں ان سے زیادہ مطالبہ کیا تو انہوں نے زيادہ کردیا تو میں مطالبہ کرتا رہا اور وہ زیادہ کرتے رہے حتی کہ سات لھجوں میں جا کرختم ہوا ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 3047 ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 819 ) ۔ دوسری : الاحرف کا معنی کیا ہے ؟ اس کے معنی میں سب سے اچھااور بہتر قول یہ ہے کہ قرآت کے سات طریقے جو لفظی طور پر مختلف ہیں اورمعنی میں متفق اور اگر ان کے معانی میں اختلاف بھی وہ تویہ اختلاف تنوع اور تغایر ہے نہ کہ اختلاف تعارض اور تضاد ۔ اور حرف کا لغوی معنی وجہ کا ہے ، اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :  اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں کہ ایک کنارے پر ( کھڑے ) ہوکراللہ تعالی کی عبادت کرتے ہ...

شان نزول اور سوره التوبہ

     ہےشان نزول سورہ التوبہ جنوری 20, 2023     التوبہ قرآن مجید کی 9 ویں سورت دیگر زبانیں   قرآن مجید کی نویں سورت، جو قرآن کی واحد سورت ہے جس کے آغاز میں بسم اللہ نہیں۔ مدینے میں نازل ہوئی 129 آیات اور 16 رکوع ہیں۔ التوبہ . التوبہ دور نزول مدنی دیگر نام البراءَۃ زمانۂ نزول 9ھ، غزوۂ تبوک اعداد و شمار عددِ سورت 9 عددِ پارہ 10 اور 11 تعداد آیات 129 الفاظ 2,506 حروف 10,873 گذشتہ الانفال آئندہ یونس دبت نام یہ سورت دو ناموں سے مشہور ہے۔ ایک التوبہ دوسرے البراءَۃ۔ توبہ اس لحاظ سے کہ اس میں ایک جگہ بعض اہل ایمان کے قصوروں کی معافی کا ذکر ہے اور براءۃ اس لحاظ سے کہ اس کے آغاز میں مشرکین سے برئ الذمہ ہونے کا اعلان ہے۔ کہ قرآن کے سورۃ توبہ میں بسم اللہ نہیں۔ زمانۂ نزول و اجزاء سورہ مزید دیکھیے : التوبہ آیت 128 تا 129 یہ سورت تین تقریروں پر مشتمل ہے : پہلی تقریر آغاز سورت سے پانچویں رکوع کے آخر تک چلتی ہے۔ اس کا زمانۂ نزول ذی القعدہ 9ھ یا اس کے لگ بھگ ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس سال حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو امیر الحجاج مقرر کرکے مکہ روانہ کرچکے تھے کہ یہ تق...

یا جوج ما جوج

یاجوج ماجوج جنوری 20, 2023   مرکزی مینیو کھولیں ویکیپیڈیا تلاش یاجوج اور ماجوج یاجوج ماجوج دیگر زبانیں ڈاؤنلوڈ بشکل پی‌ڈی‌ایف زیر نظر کریں ترميم مزید تفصیلات اس صفحے میں موجود سرخ روابط اردو کے بجائے دیگر مساوی زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں خصوصاًً انگریزی ویکیپیڈیا میں موجود ہیں، ان زبانوں سے اردو میں ترجمہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کریں۔ قرآن واضح طور پر گواہى ديتا ہے كہ يہ دو وحشى خونخوار قبيلوں كے نام تھے، وہ لوگ اپنے ارد گرد رہنے والوں پر بہت زيادتياں اور ظلم كرتے تھے۔ مفسر علامہ طباطبائی نے الميزان ميں لكھا ہے كہ توريت كى سارى باتوں سے مجموعى طور پر معلوم ہوتا ہے كہ ماجوج يا ياجوج و ماجوج ایک يا كئى بڑے بڑے قبيلے تھے، يہ شمالى ايشيا كے دور دراز علاقے ميں رہتے تھے۔ يہ جنگجو، غارت گر اور ڈاكو قسم كے لوگ تھے۔ سکندر(ذوالقرنین) کی فوجیں یاجوج ماجوج کو دیوار کے ذریعے روکتے ہوئے- از جین واقولین ، کتاب واقولین کا قصہ سکندری( 15 صدی) تاريخ كے بہت سے دلائل كے مطابق زمين كے شمال مشرق مغولستان كے اطراف ميں گزشتہ زمانوں ميں انسانوں كا گويا جوش مارتا ہو اچشمہ تھا، يہاں كے لوگوں كى ابادى بڑى تيزى سے پ...

قصہ ایوب /صبر ایوب

قصہ ایوب/صبر ایوب جنوری 25, 2023 تعارف مفسرین نے آپ کے تفصیلی حالات لکھے ہیں جو تھوڑے سے اضافے کے ساتھ تمام تر بائبل سے ماخوذ ہیں۔ بائبل میں پورا ایک صحفہ (سفر ایوب) کے نام سے ہے۔ جو قدیم شاعری کا ایک عظیم شاہکار ہے۔ اس کے مطابق آپ کا نا یوباب تھا اور آپ زراح بن رعوائل بن عیسوا دوم بن اسحاق کے بیٹے تھے۔ عیسوا دوم حضرت اسحاق سے ناراض ہو کر اپنے چچا حضرت اسماعیل کے پاس چلے گئے تھے، کیونکہ ان کے بھائی یعقوب نے اپنے باپ سے نبوت حاصل کر لی تھی۔ بائبل نے آپ کا وطن بصری بتایا ہے جو فلسطین کے پاس ایک چھوٹا سا شہر ہے۔ مورخین کا بیان ہے کہ آپ نے حضرت اسماعیل کی لڑکی سے شادی کی۔ علاوہ ازیں دو اور نکاح کیے اور ان سے جو اولاد ہوئی اُسے لے کر کوہ شعر (کوہ سرات) کے دامن میں ‌چلے گئے۔ یہ مقام شمال مغربی عرب میں واقع ہے۔ کچھ مدت بعد آپ کے قبیلے نے ایک طاقتور قوم کی شکل اختیار کر لی جس پر آٹھ بادشاہوں نے حکومت کی۔ حضرت ایوب دوسرے بادشاہ تھے، بائبل میں ان آٹھوں بادشاہوں کے نام درج ہیں۔ بعض مورخین نے آپ کا زمانہ 1000 ق م اور بعض نے 1520 ق م بتایا ہے۔ بائبل کے مطابق آپ نے ایک سو چالیس سال کی عمر پائی۔ صبر ...

طلاق کی اقسام

طلاق کی اقسام جنوری 29, 2023 طلاق کا لفظی معنی ترک کرنا یا چھوڑ دینا ہے، اسلامی فقہ میں اس سے مراد 2 گواہوں کی موجودگی میں اپنی بیوی (منکوحہ) کو قید نکاح سے آزاد کرنے کا اعلان کرنا ہے، عام ازدواجی زندگی کی اصطلاحات میں بھی اس سے مراد میاں بیوی کے نکاح کی تنسیخ ہے۔ طلاق کی اقسام طلاق کے حوالے سے مختلف علما نے اس کی مختلف اقسام بیان کی ہیں۔ محمد اکبر [1] کے مطابق اس کی 6 درج ذیل اقسام ہیں۔ طلاق بائن طلاق مغلظہ طلاق رجعی طلاق غیرموثر طلاق موثر طلاق مغلظہ کبیرہ اہل تشیع کے نزدیک طلاق اہل تشیع میں طلاق دینا ایک انتہائی قبیح کام سمجھا جاتا ہے۔ اس کی اقسام کچھ مختلف ہیں۔ اہل تشیع میں طلاق کی کئی تقسیم بندیاں ہیں۔ [حوالہ درکار] طلاق کا بیان زوجہ کو زوجیت سے خارج کرنے کا نام طلاق ہے۔ اور چونکہ طلاق بڑا سخت معاملہ ہے۔ لہذا نہایت اچھی طرح اور ٹھنڈے دل سے سوچ سمجھ کر طلاق کا اقدام کیا جائے۔ پاک دامن عورت کے طلاق پرعرش الہی کانپ اٹھتا ہے۔ اور خداوند عالم کے نزدیک حلال امور میں طلاق سے زیادہ ناگوار کوئی چیز نہیں ہے جب زن و شوہر کی نااتفاقی و ناچاقی بالکل اصلاح کے قابل نہ رہے۔ اور بجز علیحدگی کے اور ...

ابلیس

ابلیس جنوری 25, 2023  ابلیس شیطانِ مردود ابلیس کا اسم ذات۔ عبرانی لفظ ہے مگر اہل عرب اسے بلس سے ماخوذ کہتے ہیں جس کے معنی ناامید ہونے کے ہیں۔ چونکہ ابلیس کو اللہ سے کوئی امید نہیں رہی اس لیے ابلیس کہلایا۔ اسے شیطان اور عدو اللہ ’’خدا کا دشمن‘‘ بھی کہتے ہیں۔ قرآن اس کا ظہور ابتدائے عالم سے بتاتا ہے۔ اس نے آدم اور حوا کو بہکایا اور شجر ممنوعہ کے کھانے کی اس لیے ترغیب دی کہ وہ کہیں ہمیشہ جنت میں ہی نہ رہیں۔ جب اللہ نے آدم میں روح پھونکی تو حکم دیا کہ تمام فرشتے اُسے سجدہ کریں۔ سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے انکار کر دیا۔ اس نے کہا کہ میں آگ سے بنا ہوں اور آدم خاک سے۔ اس پر راندہ درگاہ کر دیا گیا۔ اس نے اللہ سے قیامت کے دن تک کی مہلت طلب کی جو دے دی گئی  Mehrana li777 اور لوگوں کو بہکانے کی طاقت بھی دے دی گئی بائبل میں بھی یہ قصہ قریب قریب اسی طرح مذکور ہے۔ علامہ زمخشری اسے جن مانتے ہیں۔ کیونکہ قرآن میں ہے۔ کان من الجن ’’وہ جن تھا‘‘ مگر بہت سے علما اسے فرشتہ مانتے ہیں۔ اور بعض علما نے یہ بھی کہا کہ جن بھی فرشتوں میں شامل تھے جو جنت کے محافظ تھے۔ مگر جن نارسموم سے پیدا کیے گئے۔ اور فر...

سورہ الملک فضیلت اور پڑھنے کا وقت

سورہ الملک کی فضیلت اور پڑھنے کا وقت جنوری 27, 2023  سورہ ملک کے فضائل اور پڑھنے کا وقت   سورہ ملک کے فضائل کے بارے میں جو احادیث وارد ہوئی ہیں ان میں سے بعض تو مطلق ہیں یعنی کسی خاص وقت کی قید نہیں ہے، جب کہ بعض احادیث میں رات کو پڑھنے کا ذکر ہے، مثلاً یہ کہ رسول اللہ ﷺ رات کو سورہ ملک پڑھے بغیر نہیں سوتے تھے۔ لہٰذا رات کو پڑھنے کی صورت میں دونوں طرح کی احادیث پر عمل ہوجائے گا۔ حدیث شریف میں ہے: سنن الترمذي ت بشار (5/ 14): ’’حدثنا محمد بن عبد الملك بن أبي الشوارب، قال: حدثنا يحيى بن عمرو بن مالك النكري، عن أبيه، عن أبي الجوزاء، عن ابن عباس، قال: ضرب بعض أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم خباءه على قبر وهو لايحسب أنه قبر، فإذا فيه إنسان يقرأ سورة تبارك الذي بيده الملك حتى ختمها، فأتى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله إني ضربت خبائي على قبر وأنا لاأحسب أنه قبر، فإذا فيه إنسان يقرأ سورة تبارك الملك حتى ختمها. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هي المانعة، هي المنجية، تنجيه من عذاب القبر. هذا حديث غريب من هذا الوجه. وفي الباب عن أبي هريرة''۔ یعنی حضرت عبد اللہ بن عباس رضی ...

واقعہ معراج

 تواقعہ معراج جنوری 20, 2023 معراج کمالِ معجزاتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ یہ وہ عظیم خارقِ عادت واقعہ ہے جس نے تسخیرِ کائنات کے مقفّل دروازوں کو کھولنے کی اِبتداء کی۔ اِنسان نے آگے چل کر تحقیق و جستجو کے بند کواڑوں پر دستک دی اور خلاء میں پیچیدہ راستوں کی تلاش کا فریضہ سر انجام دیا۔ رات کے مختصر سے وقفے میں جب اللہ ربّ العزّت حضور رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسجدِ حرام سے نہ صرف مسجد اقصیٰ تک بلکہ جملہ سماوِی کائنات کی بے اَنت وُسعتوں کے اُس پار ’’قَابَ قَوْسَيْنِ‘‘ اور ’’أَوْ أَدْنَى‘‘ کے مقاماتِ بلند تک لے گیا اور آپ مدّتوں وہاں قیام کے بعد اُسی قلیل مدّتی زمینی ساعت میں اِس زمین پر دوبارہ جلوہ اَفروز بھی ہو گئے۔  معراج  مسجدِ اقصیٰ کے قریب قبہ معراج ، جہاں سے سفرِ معراج کی ابتداء ہوئی قرآن کریم میں سورہ بنی اسرائیل کی پہلی آیت میں ارشادِ خداوندی ہے کہ وہ (ذات) پاک ہے جو ایک رات اپنے بندے کو مسجد الحرام یعنی (خانہ کعبہ) سے مسجد اقصیٰ (یعنی بیت المقدس) تک جس کے اردگرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں لے گیا تاکہ ہم اسے اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھائیں۔ بے شک وہ سننے والا (...

طارق بن زیاد

طارق بن زیاد جنوری 20, 2023  حوالہ جات   مرکزی مینیو کھولیں تلاش طارق بن زیاد دیگر زبانیں ڈاؤنلوڈ بشکل پی‌ڈی‌ایف زیر نظر کریں ترميم طارق بن زیاد (انتقال 720ء) بربر نسل سے تعلق رکھنے والے مسلمان اور بنو امیہ کے جرنیل تھے۔ انہوں نے 711ء میں ہسپانیہ (اسپین) کی مسیحی حکومت پر قبضہ کرکے یورپ میں مسلم اقتدار کا آغاز کیا۔ وہ ہسپانوی تاریخ میں Taric el Tuerto کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ انہیں اسپین کی تاریخ کے اہم ترین عسکری رہنماؤں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ شروع میں وہ اموی صوبہ افریقیہ کے گورنر موسی بن نصیر کے نائب تھے جنہوں نے ہسپانیہ میں وزیگوتھ بادشاہ کے مظالم سے تنگ عوام کے مطالبے پر طارق کو ہسپانیہ پر چڑھائی کا حکم دیا۔ طارق بن زیاد Tarik ibn Ziyad -.jpg   معلومات شخصیت پیدائش سنہ 670 ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں المغرب ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں وفات سنہ 719 (48–49 سال)[1] ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں دمشق ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں عملی زندگی پیشہ جنگجو[2]، عسکری قائد ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تب...

ارکان اسلام

ارکان اسلام جنوری 20, 2023    مینیو کھولام دیگر زبانیں ڈاؤنلوڈ بشکل پی‌ڈی‌ایف زیر نظر کریں ترميم اسلام کے ارکان انہیں ارکان الدین بھی کہا جاتا ہے۔ دین اسلام میں یہ ارکان بنیادی اصول ہیں۔ انہیں فرائض بھی کہا جاتا ہے۔ ان کا ذکر حدیث جبریل میں واضح طور پر کیا گیا ہے۔[1][2][3][4] اہل سنت میں ترميم Five pillars of Islam ur.svg شہادہ: ایمان ترميم Crystal Clear app kdict.png تفصیلی مضمون کے لیے شہادت ملاحظہ کریں۔ شہادہ، یعنی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے اور حضرت محمدMohamed peace be upon him.svg اللہ کے رسول ہیں۔[5] اس بات کی گواہی دینا اور زندگی میں اپنانا ہر مسلمان کا اولین فرض ہے۔ یہ کلمہ یوں ہے لَا إِلٰهَ إِلَّا الله مُحَمَّدٌ رَسُولُ الله، کلمہ شہادہ یا کلمئہ توحید بھی کہتے ہیں۔ اگر کوئی اسلام میں داخل ہونا چاہتا ہو تو اس کو بھی اس کلمئہ توحید کا اقرار کرنا پڑے گا۔[6] صلوٰۃ: نماز ترميم Crystal Clear app kdict.png تفصیلی مضمون کے لیے نماز ملاحظہ کریں۔ افغانستان کے امریکی سفارت خانے کابل میں نماز ادا کرتے احباب۔ صلواۃ عربی اصطلاح ہے، نماز فارسی اور اردو صور...

فلسفہ کی تعریف

فلسفہ کی تعریف جنوری 19, 2023 ارتقائی طور پر فلسفہ کا وجود سائنس کے بعد ہے سائنس کا وجود شریعت کے بعد ہے اور شریعت اصل میں ان علوم کا منبع ہے جو مختلف ادوار میں انبیائے کرام علیہم السلام نے اپنی اپنی قوم کو سکھائے۔ تقریباً ساڑھے چودہ سو سال پہلے جب اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتخاب فرمایا تو ان کی شریعت بجا طور پر گزشتہ تمام شریعتوں کا نچوڑ تھا۔ اسی وجہ سے حکم ہوا کہ آئندہ نہ کوئی نبی آئے گا اور نہ ہی کوئی شریعت مانی جائے گی۔ لہٰذا فلسفہ ، منطق ، علم الکلام وغیرہ کی بحث میں پڑنے کی بجائے شریعتِ محمدیؑ کے مطابق زندگی گزارنے اور صوفیانہ تعلیمات کے مطابق ایک پُرامن انسان ہونے کا ثبوت دینا ہی دنیا آخرت کی کامیابی کا باعث ہے۔  اصطلاحات واسماء فلسفہ   /موضوعاتٹاپ  

عثمان اول

عثمان اول جنوری 19, 2023  مرکزی مینیو کھولیں ویکیپیڈیا تلاش عثمان اول سلطنت عثمانیہ کے بانی دیگر زبانیں ڈاؤنلوڈ بشکل پی‌ڈی‌ایف زیر نظر کریں مزید تفصیلات اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ عثمان خان غازی (عثمان بن ارطغرل بن گندوز الپ یا سلیمان شاہ، عثمان اول یا عثمان خان غازی) (عثمانی ترکی زبان: عثمان غازى) (پیدائش: 1258ء — وفات: 21 اگست 1326ء ) سلطنت عثمانیہ کا بانی تھا۔ عثمان اول  (عثمانی ترک میں: عُثمان غازى) ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں Sultan Gazi ʻUthmān Han I - السُلطان الغازي عُثمان خان الأوَّل.png   معلومات شخصیت پیدائش سنہ 1259 ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں سوغوت ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں وفات 21 اگست 1324 (64–65 سال) ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں سوغوت ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں مدفن بورصہ ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں زوجہ مال خاتون ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں اولاد اورخان اول، علا الدین پاشا کی     والدا رطغرل ...

روزہ

روزہ جنوری 20, 2023   روزہ (اسلام) روزہ اسلام کے 5 ارکان میں سے ایک ہے جسے عربی میں صوم کہتے ہیں۔ مسلمان اسلامی سال کے مقدس مہینے رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہیں۔ روزے میں مسلمان صبح صادق سے غروب آفتاب تک کھانے، پینے اور اپنی بیوی سے ہمبستری کرنے سے باز رہتے ہیں۔ روزہ رکھنے کے لیے صبح صادق سے قبل کھانا کھایا جاتا ہے جسے سحری کہتے ہیں جس کے بعد نماز فجر ادا کی جاتی ہے جبکہ غروب آفتاب کے وقت اذان مغرب کے ساتھ کچھ کھا پی کر روزہ کھول لیا جاتا ہے جسے افطار کرنا کہتے ہیں۔ لفظ صوم کا مادہ ص، و اور م ہے۔ لغت میں صوم کہتے ہیں کسی چیز سے رک جانا۔[1] اورشعری اصطلاح میں ایک مخصوص طرز پر صبح صادق سے لے کر غروب شمس تک مخصوص شرائط اور نیت کے ساتھ کھانے پینے سے رک جانا۔ صوم صرف رمضان کےفرض روزوں پر دلالت نہیں کرتا ہے بلکہ اس سے تمام طرح کے روزے مراد ہیں۔روزے یا تو فرض عین و فرض کفایہ ہوں گے جیسے رمضان کے روزے، رمضان کے علاوہ واجب روزے ہوتے ہیں جیسے قضا روزے یا نذر یا کفارہ کا روزہ۔ یہ مسنون ہوں گے اور اس کی دو اقسام ہیں؛ سنت مؤکدہ اور مستحب۔ یا نفل روزہ ہوگا۔ شریعت نے مخصوص اوقات روزہ رکھنے سے م...

واقعہ ہابیل وقابیل

واقعہ ہابیل و قابیل جنوری 20, 2023 ہابیل و قابیل آدم اور حوا کے دو بیٹوں کے نام ہیں۔ کتاب مقدس میں اُن کا ذکر کتاب پیدائش میں آیا ہے۔ جبکہ قرآن مجید میں آپ کا ذکر سورۃ المائدہ کی آیت 27 میں بغیر نام لیے آیا ہے۔ کتاب مقدس میں قابیل کو قائن کے نام سے پکارا گیا ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ آدم و حوا سے جو لڑکے اور لڑکی صبح و شام پیدا ہوتیں ان کی شادی ایک دوسرے سے جائز نہیں تھی بلکہ صبح والی لڑکی کی شادی شام والے لڑکے سے ہوتی اور شام والی لڑکی کی صبح والے لڑکے سے قابیل کے حصے میں جو لڑکی آتی ہے وہ اس کے معیار کے مطابق خوبصورت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے وہ ہابیل کا قتل کر دیتا ہے چونکہ وہ لڑکی ہابیل کے زوج میں آجاتی ہے۔ بعض لوگ یادنہیں رکھ پاتے کہ ہابیل اور قابیل میں سے قاتل کون تھا۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ قاتل اور قابیل ملتے جلتے لفظ ہیں۔ قتل کرنے والا بھی قابیل یا قائن ہی تھا۔ Names of Cain and Abel.svg ہابیل ہابیل حضرت آدم اور حضرت حوا کا چھوٹا بیٹا تھا جسے قابیل نے قتل کر دیا۔ پیشے کے لحاظ سے ہابیل بھیڑ بکریاں چرایا کرتا تھا۔ اور قابیل قابیل یا قائبل حضرت آدم اور حضرت حوا کا پہلا بیٹا تھا، اس کے س...

حضرت علی

،حضرت علی جنوری 19, 2023  مرکزی مینیو کھولیں ویکیپیڈیا تلاش علی ابن ابی طالب خلیفہ چہارم، خلیفہ راشد، داماد رسول ﷺ، صحابی رسول دیگر زبانیں زیر نظر کریں ترميم Disambigua compass.svg یہ صفحہ خلیفہ اسلام علی بن ابی طالب کے متعلق ہے۔ اس نام سے مشابہت رکھنے والے دیگر صفحات کے لیے ← علی (ضد ابہام) ملاحظہ فرمائیں۔ ابو الحسن علی بن ابی طالب ہاشمی قُرشی (15 ستمبر 601ء – 29 جنوری 661ء)[4][5] پیغمبر اسلام محمد کے چچا زاد اور داماد تھے۔ عثمان بن عفان کے بعد چوتھے خلیفہ راشد کے طور پر سنہ 656ء سے 661ء تک حکمرانی کی، لیکن انہیں شیعہ مسلمانوں کے ہاں خلیفہ بلا فصل، پہلا امام اور وصی رسول اللہ سمجھا جاتا ہے۔ {{{نام}}} ولادت 13 رجب 23 ق ھ بمطابق 17 مارچ 599ء مکہ مکرمہ تہامہ، شبہ جزيرہ عرب (جائے پیدائش) وفات 21 رمضان 40ھ، بمطابق 27 جنوری ء كوفہ، عراق، BlackFlag.svg خلافت راشدہ محترم در اسلام: اہل سنت و جماعت، تمام شیعہ مکاتب فکر، اباضیہ، دروزیہ مزار * قصر الاِمارہ، کوفہ، Flag of Iraq.svg عراق (اہل سنت کے مطابق)[1][2][3] روضہ حیدریہ، نجف، Flag of Iraq.svg عراق (اہل تشیع کے مطابق) مسجد ازرق، مزار شریف،...