حضرت علی

،حضرت علی

جنوری 19, 2023

 مرکزی مینیو کھولیں

ویکیپیڈیا

تلاش

علی ابن ابی طالب

خلیفہ چہارم، خلیفہ راشد، داماد رسول ﷺ، صحابی رسول

دیگر زبانیں

زیر نظر کریں

ترميم

Disambigua compass.svg یہ صفحہ خلیفہ اسلام علی بن ابی طالب کے متعلق ہے۔ اس نام سے مشابہت رکھنے والے دیگر صفحات کے لیے ← علی (ضد ابہام) ملاحظہ فرمائیں۔

ابو الحسن علی بن ابی طالب ہاشمی قُرشی (15 ستمبر 601ء – 29 جنوری 661ء)[4][5] پیغمبر اسلام محمد کے چچا زاد اور داماد تھے۔ عثمان بن عفان کے بعد چوتھے خلیفہ راشد کے طور پر سنہ 656ء سے 661ء تک حکمرانی کی، لیکن انہیں شیعہ مسلمانوں کے ہاں خلیفہ بلا فصل، پہلا امام اور وصی رسول اللہ سمجھا جاتا ہے۔

{{{نام}}}

ولادت

13 رجب 23 ق ھ بمطابق 17 مارچ 599ء

مکہ مکرمہ تہامہ، شبہ جزيرہ عرب (جائے پیدائش)

وفات

21 رمضان 40ھ، بمطابق 27 جنوری ء

كوفہ، عراق، BlackFlag.svg خلافت راشدہ

محترم در

اسلام: اہل سنت و جماعت، تمام شیعہ مکاتب فکر، اباضیہ، دروزیہ

مزار

* قصر الاِمارہ، کوفہ، Flag of Iraq.svg عراق (اہل سنت کے مطابق)[1][2][3]

روضہ حیدریہ، نجف، Flag of Iraq.svg عراق (اہل تشیع کے مطابق)

مسجد ازرق، مزار شریف، Flag of Afghanistan (2004–2021).svg افغانستان (ممکنہ طور پر)

نسب

* والد: ابو طالب بن عبد المطلب

والدہ: فاطمہ بنت اسد

بھائی: طالب بن ابی طالب

عقیل بن ابی طالب

جعفر بن ابی طالب

بہن: جمانہ بنت ابی طالب

ام ہانی بنت ابی طالب

ازواج: فاطمہ الزہراء

ام البنین

خولہ بنت جعفر حنفیہ

امامہ بنت ابی عاص بن ربیع

اسماء بنت عمیس

محیاہ بنت امرئ القیس

لیلىٰ بنت مسعود

ام حبیبہ بنت ربیعہ تغلبیہ

ام سعید بنت عروہ ثقفیہ

بیٹے:

حسن

حسین

محسن

عباس

ہلال

عبد اللہ

جعفر

عثمان

عبید اللہ

ابوبکر

محمد بن حنفیہ

عمر

محمد بن ابوبكر (متبنی)

بیٹیاں: زینب

ام کلثوم

 ؓ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے دس برس پہلے پیدا ہوئے تھے، ابو طالب نہایت کثر العیال اورمعاش کی تنگی سے نہایت پریشان تھے، قحط وخشک سالی نے اس مصیبت میں اور بھی اضافہ کر دیا، اس لیے رحمۃاللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے محبوب چچا کی عسرت سے متاثر ہوکر حضرت عباس ؓ سے فرمایا کہ ہم کو اس مصیبت وپریشان حالی میں چچا کا ہاتھ بٹانا چاہیے؛چنانچہ حضرت عباس ؓ نے حسب ارشاد جعفر کی کفالت اپنے ذمہ لی اور سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہِ انتخاب نے علی ؓ کو پسند کیا؛چنانچہ وہ اس وقت سے برابر حضور پرنور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے۔ [29]

صلح حدیبیہ

فتح خیبر

مرحب

مہم مکہ

ایک غلطی کی تلافی

غزوہ حنین

 قریب پہنچے تو امیر معاویہ ؓ کے سوار مزاحم ہوئے اوران کو مدینہ جانے پر مجبور کیا، اس وقت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو معلوم ہوا کہ ان کی خلافت جھگڑوں سے پاک نہیں ہے۔ حضرت علی ؓ نے امیر معاویہ ؓ کو لکھا کہ مہاجرین وانصار نے اتفاق عام کے ساتھ میرے ہاتھ پر بیعت کی ہے اس لیے یا تو میر ی اطاعت کرویا جنگ کے لیے تیار ہوجاؤ، امیر معاویہ ؓ نے اپنے خاص قاصد کی معرفت جواب بھیجا اورخط میں صرف بسم اللہ الرحمن الرحیم کے بعد مکتوب الیہ کا اوراپنا نام لکھا، قاصد نہایت طرار اور زبان آور تھا اس نے کھڑے ہوکر کہاصاحبو! میں نے شام میں پچاس ہزار شیوخ کو اس حال میں چھوڑا ہے کہ عثمان ؓ کی خون آلود قمیص پر ان کی ڈاڑھیاں آنسوؤں سے تر ہیں اور انہوں نے عہد کر لیا ہے کہ جب تک اس خونِ ناحق کا قصاص نہیں لیں گے، اس وقت تک ان کی تلواریں بے نیام رہیں، قاصد یہ کہہ چکا توحضرت علی ؓ کی جماعت میں سے خالد بن زفر عبسی نے اس کے جواب میں کہا‘‘تمہارا برا ہو!کیا تم مہاجرین وانصار کو شامیوں سے ڈراتے ہو؟ خدا کی قسم نہ تو قمیص عثمان ؓ، قمیص یوسف علیہ السلام ہے اور نہ معاویہ ؓ کو یعقوب علیہ السلام کی طرح غم ہے، اگر شام میں اس قدر اس کو اہمیت دی گئی ہے تو تم کو معلوم ہونا چاہیے کہ اہل عراق اس کی کچھ پروا نہیں کرتے۔ حضرت عائشہؓ کی قصاص پر آمادگی امیرمعاویہ ؓ کے مناقشات کا ابھی آغاز ہوا ہی تھا کہ دوسرا قضیۂ نامرضیہ پیدا ہوگیایعنی حضرت عائشہ ؓ مکہ سے مدینہ واپس ہورہی تھیں، راستہ میں ان کے ایک عزیز ملے ان سے حالات دریافت کیے تو معلوم ہوا کہ عثمان ؓ شہید کر دیے گئے اور علی ؓ خلیفہ منتخب ہوئے ؛لیکن ہنوز فتنہ کی گرم بازاری ہے، یہ خبر سن کر پھر مکہ واپس ہوگئیں، لوگوں نےواپسی کا سبب دریافت کیا تو فرمایا کہ عثمان ؓ مظلوم شہید کر دیے گئے اورفتنہ دبتا ہوا نظر نہیں آتا، اس لیے تم لوگ خلیفہ مظلوم کا خون رائیگاں نہ جانے دو اور قاتلوں سے قصاص لیکر اسلام کی عزت بچاؤ۔ [61] حضرت عثمان ؓ کی شہادت کے بعد مدینہ میں فتنہ و فساد کے آثار دیکھ کر حضرت طلحہ ؓ اور زبیر بھی حضرت علی ؓ سے اجازت لے کر مکہ چلے گئے تھے، حضرت عائشہ ؓ نے ان سے بھی وہاں کے حالات دریافت کیے، انہوں نے بھی شوروغوغہ کی داستان سنائی، ان کے بیان سے حضرت عائشہ ؓکے ارادوں میں اور تقویت ہوئی اورانہوں نے خلیفہ مظلوم کے قصاص کی دعوت شروع کردی۔ حقیقت یہ ہے کہ واقعات کی ترتیب اورحضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بعض سیاسی تسامح نے عام طورپر ملک میں بدنظمی پیداکردی تھی، حضرت عثمان ؓ کے قاتلوں کا پتہ نہ چلنا ان کے اعداء کو اپنا معاون وانصار بنانا اورمسند خلافت پر متمکن ہونے کے ساتھ تمام عمال کو برطرف کردینا لوگوں کو بدظن کردینے کے لیے کافی تھا، انہی بدگمانیوں نے ام المومنین حضرت عائشہ ؓ کو بھی حضرت عثمان ؓ کے قصاص پر آمادہ کر دیا؛چنانچہ قصاص کی تیاریاں شروع ہوگئیں، عبد اللہ بن عامر حضرمی والی مکہ مروان بن حکم سعید بن العاص اور دوسرے بنی امیہ نے جو مدینہ سے مفرور ہوکر مکہ میں پناہ گزین تھے، نہایت جوش کے ساتھ اس تحریک کو پھیلایا اور ایک معتدبہ جمعیت فراہم کرکے روانہ ہوئے کہ پہلے بیت المال قبضہ کرکے مالی مشکلات میں سہولت پیداکریں، پھر بصرہ، کوفہ اور عراق کی دوسری نوآبادیوں میں اس تحریک کی اشاعت کرکے لوگوں کو اپنا ہم آہنگ بنائیں۔

فوجی انتظامات

مذہبی خدمات

تعزیزی سزا

فضل وکمال

تفسیر اور علوم القرآن

علم حدیث

جناب مرتضیٰ ؓ بچپن سے لے کر وفاتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم تک تیس سال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت ورفاقت میں بسر کیے، اس لیے حضرت ابوبکر ؓ کو چھوڑ کر اسلام کے احکام وفرائض اورارشادات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے بڑے عالم آپ ہی تھے، پھر تمام اکابر صحابہ ؓ میں وفاتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے زیادہ آپ نے عمر پائی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تقریباً تیس برس تک ارشادات وافادات کی مسند پر جلوہ گر رہے، خلفائے ثلاثہ کے عہد میں بھی یہ خدمت آپ ہی کے سپرد رہی، ان کے بعد خود آپ کے زمانہ خلافت میں بھی یہ فیض بدستور جاری رہا اس لیے تمام خلفاء میں احادیث کی روایت کا زمانہ آپ کو سب سے زیادہ ملا، اسی لیے خلفائے سابقین کے مقابلہ میں آپ کی روایتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے؛لیکن احادیث کی روایت میں آپ بھی اپنے پیشتر خلفاء اوراکابر صحابہ کی طرح محتاط اور متشدد تھے، اس لیے دوسرے کثیر الروایۃ صحابہ کے مقابلہ میں آپ کی روایتیں بہت کم ہیں؛چنانچہ آپ سے کل 586 حدیثیں مروی ہیں جن میں سے بیس حدیثوں پر بخاری ومسلم دونوں کا اتفاق ہے اور 9 حدیثیں صرف بخاری میں ہیں مسلم میں نہیں ہیں اوردس حدیثیں مسلم میں ہیں بخاری میں نہیں ہیں، غرض صحیحین میں آپ کی کل 39 حدیثیں ہیں۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اپنے رفقا اورہمعصروں میں حضرت ابوبکر ؓ، حضرت عمر ؓ، حضرت مقداد بن الاسود ؓ اپنی حرم محترم حضرت فاطمہ زہرا ؓ سے روایتیں کی ہیں، آپ کی عترت مطہرہ اوراولاد امجاد میں حضرت حسن ؓ، حضرت حسین ؓ، محمد بن حنفیہ، عمر، فاطمہ (بیٹے اورصاحبزادیاں)محمد بن عمر بن علی، علی بن حسین بن علی ؓ(پوتے) عبد اللہ بن جعفر بن ابی طالب(بھتیجے) جعدہ بن ہبیرہ مخزوی(بھانجے)عام اصحاب میں حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ، براء بن عازب ؓ، ابوہریرہ ؓ، ابو سعید خدری ؓ، بشیر بن شحیم غفاری ؓ، زید بن ارقم ؓ، سفینہ مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، صہیب رومی ؓ، ابن عباس ؓ، ابن عمر ؓ، ابن زبیر ؓ، عمرو بن حریث ؓ، نزال بن سبرہ ؓ، ہلال ؓ، جابر بن سمرہ ؓ، جابر بن عبد اللہ ؓ، ابو حجیفہ ؓ، ابوامامہ ؓ، ابولیلیٰ انصاری ؓ، ابوموسی رسی ؓ، مسعود بن حکم زرقی ؓ، ابوالطفیل ؓ، عامرین واثلہ، عبید اللہ بن ابی رافع(کاتب) اورام موسیٰ ؓ(جاریہ)۔ تابعین میں زربن جیش، زید بن وہب، ابوالاسود وئلی، حارث بن سوید التمیمی، حارث بن عبد اللہ الاعور، حرملہ مولیٰ بن زید ؓ، ابوساسان حفین بن منذرالرقاشی، جحیہ بن عبد اللہ الکندی، ربعی بن حرابش، شریح بن ہانی، شریح بن النعمان الصائدی، ابووائل شقیق بن سلمہ، شیث بن ربیعی، سوید بن غفلہ، عاصم بن ضمرہ، عامر بن شراحیل الشعبی، عبد اللہ بن سلمہ مرادی، عبد اللہ بن شداد بن الہاد، عبد اللہ بن شقیق، عبد اللہ بن معقل بن مقرن، عبد خیر بن یزید المرانی، عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ، عبیدہ سلیمانی، علقمہ بن قیس النخعی، عمیر بن سعید النخعی، قیس بن عباد البصری، مالک بن اوس بن حدثان، مروان بن حکم اموی، مطرف بن عبد اللہ ابن شخیر، نافع بن جبیربن مطعم، ہانی بن ہانی، یزید بن شریک التمیمی، ابوبردہ بن ابی الموسیٰ الاشعری، ابوحیہ وادعی، ابوالخلیل الحضرمی، ابو صالح الحضرمی، ابو الصالح الحنفی، ابوعبدالرحمن السلمی، ابو عبیدہ مولی ابن ازہرا، ابوالہیاج الاسدی وغیرہ(یہ فہرست تہذیب التہذیب سے منقول ہے) نے آپ سے فیض پایا ہے۔ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب نے حضرت علی مرتضیٰ ؓ کی تمام حدیثوں پر ایک اجمالی نظر ڈالی ہے اس میں وہ لکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حلیہ اقدس، آپ کی نماز ومناجات ودعاونوافل کے متعلق سب سے زیادہ روایتیں حضرت علی ؓ ہی سے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ہر وقت رفاقت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں رہتے تھے اور ان کو عبادتوں سے خاص شغف تھا۔ [97] احادیث کو قلمبند کرنے کا شرف جن چند صحابہ کو حاصل ہے ان میں حضرت علی مرتضیٰ ؓ بھی داخل ہیں، فہم قرآن کےسلسلہ میں جو روایت اوپرگزری ہے اس میں چند حدیثوں کا ذکر ہے، یہ وہی ہیں جن کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر آپ نے ایک لمبے کاغذ پر لکھ لیا تھا، یہ تحریر لپٹی ہوئی آپ کی تلوار کی نیام میں لٹکی رہتی تھی، اس کا نام آپ نے صحیفہ رکھا تھا، اس صحیفہ کا ذکر حدیث کی کتابوں میں آتا ہے، یہ حدیثیں چند فقہی احکام سے متعلق تھیں۔ [98]

رقیہ وغیرہ

ابو طالب[6] اور فاطمہ بنت اسد[7] کے ہاں پیدا ہوئے۔ روایات کے مطابق علی، مقدس ترین اسلامی شہر مکہ میں کعبہ کے اندر جائے حرمت میں پیدا ہوئے تھے۔[7][8][9] علی بچوں میں پہلے اسلام قبول کرنے والے تھے، [10][11] اور کچھ مصنفین کے مطابق پہلے مسلم تھے۔[12] ابتدائی دور میں علی نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حفاظت کی[13] اور ابتدائی مسلم برادری کی جانب سے لڑی گئی تقریباً تمام جنگوں میں حصہ لیا۔ مدینہ ہجرت کرنے کے بعد انہوں نے پیغمبر اسلام کی بیٹی فاطمہ زہرا سے شادی کی۔[7] خلیفہ عثمان بن عفان کے قتل کے بعد سنہ 656ء میں صحابہ نے انہیں خلیفہ منتخب کیا تھا۔[14][15] علی نے اپنے دور خلافت میں خانہ جنگیاں دیکھیں اور سنہ 661ء میں جب وہ جامع مسجد کوفہ میں نماز پڑھ رہے تھے عبد الرحمن بن ملجم نامی ایک خارجی نے ان پر حملہ کر دیا اور وہ دو دنوں بعد شہید ہو گئے۔[16][17][18]

علی شیعوں اور سنیوں، دونوں کے ہاں سیاسی طور پر اور روحانی طور پر اہم ہیں۔[19] فرقوں کے نزدیک علی کے متعلق متعدد سوانح عمریاں، ایک دوسرے کے نزدیک نادرست ہیں، لیکن وہ اس بات پر تمام متفق ہیں کہ وہ پارسا مسلم اور قرآن و سنت پر سختی سے کاربند تھے۔[4] سنی علی کو چوتھا اور آخری خلیفہ راشد سمجھتے ہیں جبکہ شیعہ واقعہ غدیر خم کی تاویل کر کے انہیں محمد کے بعد پہلا اِمام مانتے ہیں۔ شیعوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ علی اور دیگر شیعہ ائمہ (اہل بیت سے تمام) بھی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حقیقی جانشین ہیں۔ اسی اختلاف پر امت مسلمہ کو شیعہ اور سنی فرقوں میں تقسیم کیا تھا۔[7][19][20][21] علی نے مختلف غیر مسلم تنظیموں کی جانب سے پزیرائی حاصل کی ہے جیسے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے لیے عالمی تنظیم نے ان کے طرز حکمرانی اور سماجی انصاف کی تعریف کی ہے۔[22][23][24][25]

مرحب

مہم مکہ

ایک غلطی کی تلافی

غزوہ حنین

اہل بیت کی حفاظت

؁ 9ھ میں جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تبوک کا قصد فرمایا توحضرت علی ؓ کواہل بیت کی حفاظت کے لیے مدینہ میں رہنے کا حکم دیا، شیرخدا کو شرکتِ جہاد سے محرومی کا غم تو تھا، منافقین کی طعنہ زنی نے اوربھی رنجیدہ کر دیا، سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال کا علم ہوا تو ان کا غم دورکرنے کے لیے فرمایا، علیؓ !کیا تم اسے پسند کروگے کہ میرے نزدیک تمہارا وہ رتبہ ہو جو ہارون کا موسیٰ علیہ السلام کے نزدیک تھا۔" [50]

تبلیغ فرمانِ رسول

غزوہ تبوک سے واپسی کے بعد اسی سال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو امیر حج بناکر روانہ فرمایا، اسی اثناء میں سورۂ برأت نازل ہوئی، لوگوں نے کہا کہ اگر یہ سورۃ ابوبکر ؓ کے ساتھ حج کے موقع پر لوگوں کو سنانے کے لیے بھیجی جاتی تو اچھا ہوتا، سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری طرف سے صرف میرے خاندان کا آدمی اس کی تبلیغ کرسکتا ہے؛چنانچہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو بلاکر حکم دیا کہ وہ مکہ جاکر اس سورۃ کو سنائیں اورعام اعلان کر دیں کہ کوئی کافرجنت میں داخل نہ ہوگا اوراس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے اور نہ کوئی شخص برہنہ خانہ کعبہ کا طواف کرے اورجس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کوئی عہدہے وہ مدتِ مہینہ تک باقی رہے گا۔ [51]

 مشکلات میں سہولت پیداکریں، پھر بصرہ، کوفہ اور عراق کی دوسری نوآبادیوں میں اس تحریک کی اشاعت کرکے لوگوں کو اپنا ہم آہنگ بنائیں۔

سفر عراق

حضرت امام حسن ؓ کا سفرِ کوفہ

جنگ جمل

صلح کی دعوت

معرکۂ صفین

پانی کے لیے کشمکش

آغاز جنگ

خارجی فرقہ کی بنیاد

تحکیم کا نتیجہ

خوارج کی سرکشی

معرکہ نہروان

مصر کے لیے کش مکش

بغاوتوں کا استیصال

امیر معاویہ ؓ کا جارحانہ طریق عمل

کرمان وفارس کی بغاوتوں کو فرو کرنا

فتوحات

حجاز اورعرب کے قبضہ کے لیے کشمکش

شہادت

اس جانگداز واقعہ اوراندوہناک سانحہ کی تفصیل یہ ہے کہ واقعہ نہروان کے بعد چند خارجیوں نے حج کے موقع پر مجمتع ہوکر مسائل حاضرہ پر گفتگو شروع کی اوربحث ومباحثہ کے بعد بالاتفاق یہ رائے قرار پائی کہ جب تک تین آدمی علی ؓ، معاویہ ؓ، اورعمروبن العاص ؓ صفحہ ہستی پر موجود ہیں دنیائے اسلام کو خانہ جنگیوں سے نجات نصیب نہیں ہوسکتی؛چنانچہ تین آدمی ان تینوں کے قتل کرنے کے لیے تیار ہو گئے، عبدالرحمن بن ملجم نے کہا کہ میں علی ؓ کے قتل کا ذمہ لیتا ہوں، اسی طرح نزال نے معاویہ ؓ اور عبد اللہ نے عمروبن العاص کے قتل کا بیڑا اٹھایا، اورتینوں اپنی اپنی مہم پر روانہ ہو گئے، کوفہ پہنچ کر ابن ملجم کے ارادہ کو قطام نامی ایک خوب صورت خارجی عورت نے اورزیادہ مستحکم کر دیا، اس مہم میں کامیاب ہونے کے بعد اس سے شادی کا وعدہ کیا اورجناب مرتضیٰ کے خون کا مہر قراردیا۔ 19 رمضان 40ھ ( 660ء ) میں تینوں نے ایک ہی روز صبح کے وقت تینوں بزرگوں پر حملہ کیا، امیر معاویہ ؓ اور عمروبن العاص ؓ اتفاقی طورپر بچ گئے، امیر معاویہ ؓ پر وار اوچھاپڑا، عمروبن العاص اس دن امامت کے لیے نہیں آئے تھے، ایک اورشخص ان کا قائم مقام ہوا تھا وہ عمروبن العاص کے دھوکا میں مارا گیا، جناب مرتضیٰ کا پیمانہ حیات لبریز ہوچکاتھا، آپ مسجدمیں تشریف لائے اور ابن ملجم کو جو مسجد میں آکر سو رہا تھا، جگایا، جب آپ نے نماز شروع کی اورسرسجدہ میں اور دل رازونیاز الہی میں مصروف تھا کہ اسی حالت میں شقی ابن ملجم نے تلوار کا نہایت کاری وارکیا، سرپر زخم آیا اورابن ملجم کو لوگوں نے گرفتار کر لیا، [69] حضرت علی ؓ اتنے سخت زخمی ہوئے تھے کہ زندگی کی کوئی امید نہ تھی اس لیے حضرت امام حسن ؓ اورامام حسین ؓ کو بلاکر نہایت مفید نصائح کیے اورمحمد بن حنفیہ کے ساتھ لطف ومدارت کی تائید کی، جندب بن عبد اللہ نے عرض کیا امیرالمومنین!آپ کے بعد ہم لوگ امام حسن کے ہاتھ پر بیعت کریں، فرمایا اس کے متعلق میں کچھ نہیں کہنا چاہتا تم لوگ خود اس کو طئےکرو، اس کے بعد مختلف وصیتیں کیں، قاتل کے متعلق فرمایا کہ معمولی طورپر قصاص لینا، [70] تلوار زہر میں بجھی ہوئی تھی اس لیے نہایت تیزی کے ساتھ اس کا اثر تمام جسم میں سرایت کر گیا اور اسی روز یعنی 20/رمضان ؁ 40ھ جمعہ کی رات کو یہ فضل وکمال اوررشدوہدایت کا آفتاب ہمیشہ کے لیے غروب ہو گیا، حضرت امام حسن ؓ نے خود اپنے ہاتھ سے تجہیز وتکفین کی، نماز جنازہ میں چار تکبیروں کی بجائے پانچ تکبیریں کیں۔ حضرت حسن رضی اللہ عنہ و حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے تجہیزو تکفین کی اور پشتِ کوفہ پر نجف کی سرزمین میں دفن کیے گئے۔

 فہم قرآن کےسلسلہ میں جو روایت اوپرگزری ہے اس میں چند حدیثوں کا ذکر ہے، یہ وہی ہیں جن کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر آپ نے ایک لمبے کاغذ پر لکھ لیا تھا، یہ تحریر لپٹی ہوئی آپ کی تلوار کی نیام میں لٹکی رہتی تھی، اس کا نام آپ نے صحیفہ رکھا تھا، اس صحیفہ کا ذکر حدیث کی کتابوں میں آتا ہے، یہ حدیثیں چند فقہی احکام سے متعلق تھیں۔ [98]

دشمنوں کے ساتھ حسن سلوک

حدیث میں آیا ہے کہ‘‘بہادروہ نہیں ہے جو دشمن کو پچھاڑدے ؛بلکہ وہ ہے جو اپنے نفس کو زیر کرے، حضرت علی مرتضی ؓ اس میدان کے مرد تھے، ان کی زندگی کا اکثر حصہ مخالفین کی معرکہ آرائی میں گذرا؛لیکن بایں ہمہ انہوں نے ہمیشہ دشمنوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا، ایک دفعہ ایک لڑائی میں جب ان کا حریف گرکر برہنہ ہو گیا تو اس کو چھوڑکر الگ کھڑے ہو گئے کہ اس کو شرمندگی نہ اٹھانی پڑے، جنگ جمل میں حضرت عائشہ ؓ ان کی حریف تھیں؛لیکن جب ایک ضبی نے ان کے اونٹ کو زخمی کرکے گرایا تو خود حضرت علی ؓ نے آگے بڑھ کر ان کی خیرت دریافت کی اوران کو ان کے طرفدار بصرہ کے رئیس کے گھر میں اتارا، حضرت عائشہ ؓ کی فوج کے تمام زخمیوں نے بھی اسی گھر کے ایک گوشے میں پناہ لی تھی، حضرت علی ؓ حضرت عائشہ ؓ سے ملنے کے لیے تشریف لے گئے؛ لیکن ان پناہ گزین دشمنوں سے کچھ تعرض نہیں کیا۔ جنگ جمل میں جو لوگ شریک جنگ تھے، ان کی نسبت بھی عام منادی کرادی کہ بھاگنے والوں کا تعاقب نہ کیا جائے، زخمیوں کے اوپر گھوڑے نہ دوڑائے جائیں، مالِ غنیمت نہ لوٹا جائے، جوہتیارڈال دے اس کو امان ہے۔ حضرت زبیر ؓ نے ایک حریف کی حیثیت سے ان کا مقابلہ کیا تھا اورجنگ جمل کے سپہ سالاروں میں تھے، مگر جب ان کا قاتل ابن جرموز ان کا مقتول سراورتلوار لے کر حضرت علی ؓ کے پاس آیا تو وہ آبدیدہ ہو گئے اورفرمایا‘‘فرزند صفیہ ؓ کے قاتل کو جہنم کی بشارت دے دو، پھر حضرت زبیر ؓ کی تلوار ہاتھ میں لے کر فرمایا، یہ وہی تلوار ہے جس نے کئی دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ سے مشکلات کا بادل ہٹایا ہے۔ مستدرک میں ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے پاس ان کا سرآیا تو فرمایا کہ ‘فرزندِ صفیہ ؓ کے قاتل کو جہنم کی بشارت دے دو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ ہر نبی کے حواری ہوتےہیں اور میرا حواری زبیر ہے۔ [128] جنگ جمل کے میدان میں جب آپ فریق مخالف کی لاشوں کا معائنہ کر رہے تھے، تو ایک ایک لاش کو دیکھ کر افسوس کرتے تھے، جب حضرت طلحہ ؓ کے بیٹے محمد کی لاش پر نظر پڑی تو آہ سرد بھر کر فرمایا:اے قریش کا شکرہ! ان کا سب سے بڑا دشمن ان کا قاتل ابن ملجم ہوسکتا تھا؛لیکن انہوں نے اس کے متعلق جو آخری وصیت کی تھی وہ یہ تھی کہ اس سےمعمولی طورپر قصاص لینا، مثلہ نہ کرنا، یعنی اس کے ہاتھ پاؤں اورناک نہ کاٹنا، ابن سعد میں ہے کہ جب وہ آپ کے سامنے لایا گیا تو فرمایا کہ اس کواچھا کھانا کھلاؤ اور اس کو نرم بستر پر سلاؤ اگرمیں زندہ بچ گیا تو اس کے معاف کرنے یا قصاص لینے کا مجھے اختیار حاصل ہوگا اوراگر میں مرگیا تو اس کو مجھ سے ملادینا، میں خدا کے سامنے اس سے جھگڑوں گا، دشمنوں کے ساتھ حسن سلوک کی اس سے اعلیٰ مثال کیا ہوسکتی ہے؟

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

قصہ ایوب /صبر ایوب

واقعہ ہابیل وقابیل

شان نزول اور سوره التوبہ