زبردستی کی طلاق کا بیان

 زبردستی کی طلاق کا بیان

جنوری 29, 2023

واضح رہے کہ اگر زور زبردستی سے مراد اکراہِ شرعی ہے یعنی جان سے مارنے یا کسی عضو کے تلف کرنے کی دھمکی دے کر طلاق دینے پر مجبور کیا گیا ہو اور اسے اس بات کا خوف بھی ہو کہ دھمکی دینے والا وہ کام کر سکتا ہے جو وہ بول رہا ہے تو اس صورت میں اگر شوہر نے زبان سے طلاق کے الفاظ کہہ دیے تو طلاق واقع ہوجائے گی، لیکن اگر زبان سے طلاق کے الفاظ نہیں کہے بلکہ صرف طلاق کے الفاظ لکھے یا لکھے ہوئے طلاق نامے پر دستخط کیے تو اس سے طلاق واقع نہیں ہوگی۔




لیکن اگر زور زبردستی سے مراد یہ ہے کہ لڑکی کے بھائی کے بہت زیادہ اصرار اور ضد کرنے، بار بار مطالبہ کرنے اور دباؤ کی وجہ سے تنگ آکر نہ چاہتے ہوئے طلاق دے دی یا لڑکی کے بھائی نے دھمکی دی اور شوہر نے ڈر کر طلاق نامہ لکھ دیا جب کہ لڑکی کے بھائی سے دھمکی پورا کرنے کا خوف نہ ہو تو اس صورت میں چاہے زبان سے کہا ہو یا طلاق کے الفاظ لکھے ہوں یا طلاق نامے پر صرف دستخط کیے ہوں تمام صورتوں میں طلاق واقع ہوجائے گی۔




لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر شوہر نے طلاق نامہ ہونے کا علم ہونے کے باوجود اس پر دستخط کردیے تھے، (اور بیوی کے بھائی کا مجبور کرنا بھی دوسری قسم کا تھا، پہلی صورت کا نہ تھا) تو اس سے طلاق واقع ہوچکی ہے، اگر طلاق نامہ میں تین طلاق درج تھیں تو تین واقع ہوگئی ہیں، بیوی حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوچکی ہے، نکاح ختم ہوچکا ہے، رجوع اور دوبارہ نکاح ناجائز اور حرام ہے۔ بیوی عدت (تین ماہواریاں اگر حمل نہ ہو، اور اگر حمل ہو تو بچہ کی پیدائش تک) گزار کر دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے، البتہ جب بیوی اپنی عدت گزار کر دوسری جگہ شادی کرے اور دوسرے شوہر سے صحبت (جسمانی تعلق قائم) ہوجائے، پھر اس کا دوسرا شوہر اس کو طلاق دے دے یا اس کا انتقال ہوجائے تو اس کی عدت گزار کر پہلے شوہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کرسکتی ہے۔ اور اگر تین سے کم طلاقِ رجعی درج ہوں تو اتنی ہی طلاقِ رجعی واقع ہوں گی، اور عدت کے دوران رجوع جائز ہوگا، اور رجوع نہ کرنے کی صورت میں تکمیل عدت کے بعد تجدید نکاح کرنا ضروری ہوگا۔  طلاق کے احکام

جنوری 29, 2023

طلاق کا لفظی معنی ترک کرنا یا چھوڑ دینا ہے، اسلامی فقہ میں اس سے مراد 2 گواہوں کی موجودگی میں اپنی بیوی (منکوحہ) کو قید نکاح سے آزاد کرنے کا اعلان کرنا ہے، عام ازدواجی زندگی کی اصطلاحات میں بھی اس سے مراد میاں بیوی کے نکاح کی تنسیخ ہے۔ طلاق کی اقسام طلاق کے حوالے سے مختلف علما نے اس کی مختلف اقسام بیان کی ہیں۔ محمد اکبر [1] کے مطابق اس کی 6 درج ذیل اقسام ہیں۔ طلاق بائن طلاق مغلظہ طلاق رجعی طلاق غیرموثر طلاق موثر طلاق مغلظہ کبیرہ اہل تشیع کے نزدیک طلاق اہل تشیع میں طلاق دینا ایک انتہائی قبیح کام سمجھا جاتا ہے۔ اس کی اقسام کچھ مختلف ہیں۔ اہل تشیع میں طلاق کی کئی تقسیم بندیاں ہیں۔ [حوالہ درکار] طلاق کا بیان زوجہ کو زوجیت سے خارج کرنے کا نام طلاق ہے۔ اور چونکہ طلاق بڑا سخت معاملہ ہے۔ لہذا نہایت اچھی طرح اور ٹھنڈے دل سے سوچ سمجھ کر طلاق کا اقدام کیا جائے۔ پاک دامن عورت کے طلاق پرعرش الہی کانپ اٹھتا ہے۔ اور خداوند عالم کے نزدیک حلال امور میں طلاق سے زیادہ ناگوار کوئی چیز نہیں ہے جب زن و شوہر کی نااتفاقی و ناچاقی بالکل اصلاح کے قابل نہ رہے۔ اور بجز علیحدگی کے اور کوئی چارہ کار نہ ہو تو طلاق ض

 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

قصہ ایوب /صبر ایوب

واقعہ ہابیل وقابیل

شان نزول اور سوره التوبہ